پنجا ب بھر میں باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری کے عمل کا آغا ز


لاہور پنجا ب بھر کے خریداری مراکز پر باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری کے عمل کا آغا ز ہوگیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر روزانہ کی ڈیٹا ضلع وار اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جبکہ باردانے کے چار لاکھ سے زائد بیگ تقسیم کردیئے گئے ہیں۔حکا م کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کا عملہ ہمہ وقت الرٹ ہے۔ حکومت کے کسان دوست اقدام کے تحت باردانے کے لئے آ ن لائن رجسٹریشن بھی کرائی جا سکتی ہے۔