پنجگور میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اورژالہ باری ، دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی


پنجگور بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تیز ہواؤں کیساتھ بار ش اور ژالہ باری کے باعث سینکڑوں دیواریں گر گئیں ، حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سیلابی بارش نے پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب ، قادر آباد ، اسحاق آباد میں تباہی مچا دی ، متاثرہ علاقون میں سینکڑوں گھر منہدم ہو گئی ، سراوان میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان ، خیمے ، راشن روانہ کر دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے دو سو خاندانوں کا راشن روانہ کر دیا،متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہرقسم کا تعاون کیا جائیگا۔