پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری عمرہ اور زیارت بحال، کب سے آنے کی اجازت ہوگی؟ سعودی حکام نے زبردست اعلان کردیا

0
98


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کی اجازت ،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا
ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔