پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے والد نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
113


کراچی (آن لائن)ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی ، جس میں کہا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی ،درخواست گزار کے وکیل عباس رشید رضوی ایڈووکیٹ نے کہاہر سطح سے تحقیقات کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے خارج ہوئی، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ

غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔