مرکزی ملزم عابد کے ساتھی اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے شفقت کی گرفتاری کس طرح عمل میں آئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق عابد کے ساتھ رابطوں میں جو نمبر ملے تھے پولیس ان نمبرز پر بھی کام کر رہی تھی ان میں سے دو ایسے نمبرز سامنے آئے جن پر سب سے زیادہ رابطے تھے ان میں سے ایک سم فیصل اور دوسری سم امانت نامی شخص کے نام سے تھی جو ضلع اوکاڑہ کے رہنے والے تھے ۔
نجی چینل کے مطابق پولیس نے انہیں 3 روز قبل پکڑا اور ان سے تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ فیصل اور امانت کے نام سے نکلی ہو ئی سمیں شفقت استعمال کر رہا ہے شفقت جو کہ دیپالور کا رہائشی تھا اس کے اپنے نام پر بھی پانچ سمیں تھیں جن میں دو جاز، ایک ٹیلی نار ، ایک یو فون اور ایک زونگ کی تھی ۔ شفقت اکثر فیصل سے رابطے میں رہتا تھا ، شفقت نے اپنی موبائل سم فیصل کے موبائل میں ڈالی تھی
ذرائع کے مطابق فیصل اور امانت سے تفتیش کے بعد ان دونوں کے ذریعے شفقت کو ٹریس کیا گیا اورپولیس نے ان دونوں کی مدد سے شفقت کو بلوایا اور پولیس نے ان کے ذریعے شفقت کو دھرلیا ۔ بعدازاں پولیس نے کامیابی ملنے پر ان دونوں افراد کو رہا کردیا جنہوں نے شفقت کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کی۔
نجی چینل کے مطابق ملزم کے انکشافات سے یہ چیز سامنے آئی ہے کہ عابد اور شفقت اور ان کا تیسرا ساتھی مل کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور زیادہ تر شام چھ بجے سے لیکر رات ایک بجے تک اسی موٹروے کے اردگرد وارداتیں کرتے تھے ۔ ڈکیٹی کی رات تیسرا ساتھی واردات سے قبل ہی واپس مڑگیا ، ان دونوں نے شاہدرہ سے دہی بھلے کھائے اور واردات کیلئے نکل پڑے۔
اس رات بھی جب وہاں ہر ایک گاڑی کھڑی ہوئی تو پہلے پندرہ منٹ دور کھڑے ہو کر شفقت اور عابد گاڑی کو دیکھتے رہے ، بعدازاں عابد گاڑی کے پاس گیا گاڑی میں بچوں اور عورت کو دیکھنے کے بعد شفقت کو اشارہ کر کے بلوایا ۔ عابد نے ہاتھ سے شیشہ توڑا تو اس کا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا جس کے بعد بچوں اور ان کی والدہ متاثرہ عورت کو نیچے لیکر گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا کر اور اس سے سب چھین کر وہاں سے کرول گاوں کی طرف چلے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد کے ہاتھ کے زخمی ہونے کی پولیس بھی تصدیق کرتی ہے وہاں ٹوٹے ہوئے شیشے سے ملنے والے خون کے نمونے بھی عابد کے خون سے میچ ہو چکے ہیں ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.