پٹرول بحران انکوائری، سیکرٹری پٹرولیم کا تین ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ


اسلام آباد پٹرول بحرا ن انکوائری کا معاملہ، سیکرٹری پٹرولیم نے تین ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق رخصت درخواست کے بعد سیکرٹر ی پٹرولیم نے شیڈولز میٹنگ منسوخ کردیں ہیں،اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے رخصت کی سمری وزیر اعظم آفس بھجوادی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول بحران کے ذمہ دارڈی جی آئل شفیع آفریدی ابھی تک عہدے پر براجمان ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کوعہدوں سے فار خ کرنے کی ہدایت دی تھی،شفیع آفریدی کا نام پٹرول بحران کے ذمہ داران کی فہرست میں شامل ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی فارغ کیا جا چکا ہے۔