ملک بھر میں پٹرول کی مہنگی داموں فروخت اور بحران پر رواں سال جون جولائی میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی اس تحقیقاتی کمیشن نے اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرا دی ہے۔
تحقیقاتی کمشین نے رپورٹ میں اوگرا کو پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل (ختم) کرنے اور سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
تحقیقاتی کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ پہلے کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی پھر اسے عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ رپورٹ میں ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پیٹرولیم ڈویژن کے افسر عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
کمشین نے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، کمپنیوں سے 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں واضح کی گیا ہے کہ ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کوٹا مختص کرنے کے عمل میں غیر قانونی طور پر ملوث ہیں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی میں ملوث رہیں جس کے سبب پاکستان میں پٹرول کا بحران پیدا ہوا۔
ایف آئی اے کی جانب سے وزارت پٹرولیم سے پوچھے گئے سوالات کےجوابات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
ان جوابات کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر شفیع آفریدی کو وزارت میں ڈی جی آئل لگا دیا گیا، جن کے پاس آئل سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں، وہ ریسرچ آفیسر عمران ابڑو کی توسیع کے لیے خلاف ضابطہ سفارش بھی کرتے رہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے اور متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا کوئی میکنزم نہیں۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.