پٹرول بحران سکینڈل ، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد  پٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کر دیے گئے ،سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین تاحال عہدے پر برقرار ہیں ۔