پٹرول کی قیمتیں برقرار لیکن حکومت نے ایک اور چیز مہنگی کردی


اسلام آباد  حکومت کی جانب سے لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپیہ 84 پیسے فی کلواضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، قیمت میں اضافے کا اطلاق مارچ کیلئے ہوگا۔

آج (یکم مارچ کو) ایل پی جی کی فی کلوقیمت 159 روپے 74 پیسےمقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر 21 روپے 78 پیسےمہنگا ہو کر 1884 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔