پیپلز پارٹی سے سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں صحافی کے اے پی سی سے متعلق سوال پر شہبازشریف کا حیرت انگیز ردعمل

0
96


لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے غیر رسمی سوال کیا کہ نواز شریفبظاہر تندرست لگ رہے تھے وہ کب واپس آ رہے ہیں ۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں ۔صحافیوں نے مزید سوال کیا کہ اس بار اے پی سی سے کتنے
پرامید ہیں کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پی پی سے سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ دراڑیں نہ پڑیں ۔