پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر ہوابازی کے بیان کے بعد لگی،ای اے ایس اے

یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق یورپ میں پی آئی اے پر پابندی پاکستانی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد لگائی گئی تھی،یورپی یونین کے فضائی تحفظ کے ادارے (EASA ) نے کہا ہے کہ جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں اطمینان بخش رہی ہیں لیکن پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ترجمان اسٹیفن ڈی کیرمیکر نے ایک سوال کے جواب میں آن لائن دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی آئی اے پر یورپ میں پابندی پاکستانی وزیر ہوابازی کے لائسنس والے بیان کے بعد عائد کی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ جولائی سے لے کر اب تک پاکستان کی کوششیں کافی حد تک اطمینان بخش ہیں لیکن جعلی لائسنس اور حفاظت کے حوالے سے اسے مزید قابل تسلی اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے،جب سے 2 پاکستانی فضائی کمپنیوں کو حفاظتی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، اس وقت سے اب تک کچھ بھی نہیں بدلا ہے،نہ ہی کسی ملک کو فہرست سے ہٹایا گیا اور نہ ہی کسی کو نیا شامل کیا گیا ہے۔