سعودی حکومت کا انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن، پی آئی اے کی بھی آج کی 18 پروازیں منسوخ
کورونا وائرس کی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشے اور پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والی مسافر پروازوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ابتدائی طور پر ایک ہفتے کے لیے کیا جا رہا ہے مگر صورتحال کے پیش نظر اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ پابندی کا اطلاق کارگو پرواز کے علاوہ ہر قسم کی فضائی پرواز جن میں مسافر طیارے اور چارٹر طیارے بھی شامل ہیں پر ہوگا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق 21 دسمبر کے شیڈول 18 پروازوں کو سعودی اعلامیے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور سے جدہ اور جدہ سے لاہور، اسلام آباد سے دمام اور دمام سے اسلام آباد، کراچی سے مدینہ اور مدینہ سے کراچی کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے مدینہ اور مدینہ سے لاہور اور مدینہ سے کراچی مدینہ سے ملتان اور مدینہ سے ملتان اور پھر کراچی پہنچنے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی بحالی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری ہونے تک پابندی کا اطلاق رہے گا۔
مسافر پروازوں کی منسوخی اور آئندہ شیڈول سفر کی معلومات کے لیے پی آئی کے یو اے این ہیلپ لائن نمبر 786 786 111 (021) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.