پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دو گھنٹے تاخیر کا شکار


کراچی  پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والا آج کا میچ دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سات بجے کے بجائےنو بجے شروع ہو گا ۔گزشتہ روز کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کا نتیجہ آج سامنے آیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا اور اب ان کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں سے کلیئر ہونے کے بعد ہی کھلاڑی سٹیڈ یم جا سکیں گے ۔