پی ایس ایل 6، آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز، اسلام آبادیونائٹیڈ اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا


کراچی  پی ایس ایل 6 کے میچز کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ پہلے مقابلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرے میچ میں اسلام آبادیونائٹیڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو بڑے مقابلے ہوں گے، دوپہر دو بجے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔

پشاورزلمی کو پہلے میچ میں ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور کپتان وہاب ریاض کی خدمات حاصل نہیں ہوگی۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے دوران 11 بار مدمقابل آچکی ہیں، آٹھ میں پشاور زلمی اور تین میں لاہور قلندرز نے کامیابی سمیٹی۔

شام سات بجے دوسرے میچ میں دوبار کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ اب تک ہوئے چھ ون آن ون مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے، تین مقابلے اسلام آباد یونائٹیڈ اور تین ملتان سلطانز کے نام رہے۔