پی ایس ایل 6: لاہور کا آج کراچی سے ٹاکرا ہوگا


پاکستان سپر لیگ  سیزن 6 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں لیگ میچز جاری ہیں،پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ پشاور زلمی پہلے، ملتان سلطانز چوتھے، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔