پی ایس ایل 6 میں شائقین کی شرکت،پی سی بی نے حکومت سے رابطہ کرلیا


لاہور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)6 میں تماشائیوں کی آمد ممکن بنانے کیلیےپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ حکام کو امید ہے کہ کراچی اور لاہور میں لیگ میچز کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے 40فیصد کراؤڈ کو سٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی،تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج (سوموار) کو آنے کی امید ہے۔این سی او سی کی جانب سے مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا، ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی جاری ہوگا جبکہ چھٹے ایڈیشن کا آفیشل سونگ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔