پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کس ملک میں ہوگی؟ جان کر پاکستانیوں کو اپنی قسمت پر ’رونا‘ آجائے


لاہور  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ ترکی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب اس بار پاکستان میں نہیں بلکہ ترکی میں منعقد کی جائے گی۔ پی ایس ایل کے آفیشل گانوں کی فلم بندی کیلئے گلوکار استنبول روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی ترکی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی بلکہ پہلے سے ترکی میں ریکارڈ کی گئی تقریب کو 20 فروری کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔