پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں پر سخت ترین پابندیاں لگادی گئیں


لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایونٹ کے بقیہ میچز کے لئے کوروناوائرس کے حوالے پابندیا ں مزید سخت کردیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں بھی ڈرائیور کے ہمراہ سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں ، کوچز اور سٹاف کو پی سی بی کی گاڑیاں ان کے شہروں سے لائیں گی۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو لانے والی گاڑیوں کو راستے میں کہیں بھی روکا نہیں جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے اپنی رپورٹس فرنچائرز کو بھجوانی شروع کردیں ہیں۔ ایسے کھلاڑی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ آج لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں رپورٹ کریں گے۔