پی ایس ایل6، ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز گالف کھیلنے لگے


پاکستان سُپر لیگ  میں شریک ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی۔ مقامی کلب میں صبح پلیئرز نے 18 ہولز پر گالف کا مقابلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے بائیوسیکیور انتظامات کیے تھے۔

محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر جاری کرتے ہوئے گولف کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ آج ایک شاندار دن تھا کہ ان زبردست گالفرز سے ملاقات ہوئی۔