پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی پر بی اے کے امتحان میں نقل کرنیکا الزام

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی پر امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے ۔۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت علی خان نے 14 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے کا امتحان دیا تھا۔لیاقت علی لوئر دیر حلقہ 17 سےپی ٹی آئی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

مالاکنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے لیاقت علی خان پر یو ایف ایم کیس کردیا ہے۔ جس کے بعد کنٹرولر امتحانات نے مطالعہ پاکستان کا پرچہ فیل کرکے نتائج روک دئیے ہیں۔

امتحانی بورڈ کی ڈسپلینری کمیٹی نے ایم پی اے کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ایم پی اے لیاقت علی خان نے غلطی تسلیم کرلی ہے اور مؤقف اپنایا کہ طالب علم سے غلطی ہوتی ہے۔ بحیثیت طالب علم میرے یہ ساتھ سلوک کررہے ہیں تو ٹھیک ہے۔