پی ڈی ایم استعفے جمع کروائے، 5 منٹ میں منظور ہو جائیں گے: فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے اپوزیشن اپنے استعفے جمع کروائے، 5 منٹ میں قبول کر لیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوچیلنج کرتے ہیں کہ استعفے دینے ہیں تو 24 گھنٹوں میں اسپیکر کو دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے جمع کروائے، 5 منٹ میں سارے استعفے منظور کر لیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ آپس میں سلیم اللہ سے کلیم اللہ اور کلیم اللہ سے سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، اپنی چوری بچانے کے لیے کتنے ہی پاپڑ بیلیں، انہیں ڈیل نہیں ملنی۔