پی ڈی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ مل رہی ہے، وفاقی وزیر کا انکشاف
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کو خبر ملی ہے کہ پی ڈی ایم کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ مل رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اس فنڈنگ کے ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں اگر تحقیقات پر یہ سب سچ نکلے تو حکومت کے پاس کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ موجود نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس حوالے سے پی ڈی ایم کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
Human Rights minister @ShireenMazari1 claims #PDM is receiving foreign funding @Dawn_News pic.twitter.com/0n6oLjpwGg
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) December 9, 2020