سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی قطر کے ساتھ مفاہمت کی کویت کی نئی کوششیں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کے صدارتی ترجمان بسام ریڈی نے سدا البلاد ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے چار عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالثی کی تازہ ترین کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔
متذکرہ چار عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات 2017 میں منقطع کر دیے تھے اور تب سے دوحہ کو تعلقات بحال کرنے کے لیے 13 مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔
ان مطالبات میں قطر کی میڈیا کمپنی الجزیرہ اور ترکی کے ایک بیس کو بند کرنے سے لے کر مصر کی تنظیم مسلم برادرہوڈ سے ساتھ تعلقات ختم کرنے اور ایران کے ساتھ روابط کم کرنا شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘معاملات بدلیں گے جب قطر ان مطالبات کا جواب مخلصی اور مضبوط سیاسی خواہش کے ساتھ دے گا۔’
حال ہی میں سعودی عرب اور مصر کے وزیر خارجہ سامیہ شورکرے نے اشارہ کیا ہے کہ اس تنازعے کا حل ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘تنازع کے حل کی کوشش پر مصر کویت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ عرب ممالک کو قریب لانے کویت کی کوشش سے مصر واقف ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عرب ممالک کے درمیان فاصلہ کم ہوگا۔ مصر عرب تعاون کے لیے ہر وقت کام کر رہا ہے۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم دیکھیں گے کہ اس ضمن میں کیا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اہم پیش رفت ہو گی کیونکہ یہ عرب ممالک اور مصر کے لیے مفید ہے۔ ہم ریاستِ کویت اور کویتی قیادت کی کوششوں کو بے حد سراہتے ہیں۔’
مصر کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان احمد حافظ نے خلیج میں تعلقات کے بحران کے حل کے لیے کویت کی مسلسل کوشش کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ کویت کی نیوز ایجنسی (کونا) نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ‘خلیج اور عرب خطے کے استحکام’ کے لیے کویت کو ‘نتیجہ خیز بات چیت’ کی توقع ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.