چاول کے پکوڑے گھر پر بنائیں


افطار کے دستر خوان پر انواع و اقسام کی ڈشز کے لئے گھر والوں کی طرف سے خاص مطا لبہ ہوتا ہے۔ ہر کسی کی پسند کا خیال رکھنا اورپھر روزانہ نت نئی ڈشز تیار کرنا واقعی ایک مشکل مرحلہ ہے۔ لیکن اگر افطاری میں چاول کے پکوڑے بنا لیے جائیں تو سب کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔

اجزاء

چاول ایک پیالی (ابلے ہوئے )

کالی مرچ حسب ذائقہ

ہرادھنیا آدھی گٹھی

نمک حسب ذائقہ

تیل حسب ذائقہ

پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد

لال مرچ ایک چائے کا چمچہ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ

زیرہ سفید کٹا ہوا ایک چائے کاچمچہ

ہرادھنیا باریک کٹا ہوا

ترکیب

ایک پیالے میں چاول اچھی طرح سے میش کر لیں،اب اس میں تمام مصالحے اور چیزوں کوشامل کرکے اچھی طرح سے مکس کریں اور پکوڑوں کی شکل میں بنا کر گرم تیل میں گولڈن براﺅن کرلیں۔