چوری کی عجیب و غریب واردات، چور مہنگی مرسڈیز گاڑی کے دروازے اور ٹائر اتار کر لے گئے

ویسٹ مڈلینڈز ویسٹ مڈلینڈزکے علاقے ویسٹ برومویچ میں چوری کی عجیب واردات ہوئی جہاں چور رات کو گھر کے باہر کھڑی بالکل نئی مرسیڈیز کار کے دروازے، فرنٹ سیٹیں، ٹائرز اور بونٹ اُتار کر لے گئے مگر چالیس ہزار پاؤنڈز مالیتی کار کا ناں تو الارم آن ہوا اور ناں ہی گھر کے پالتو کتے کو کوئی خبر ہوئی، بلکہ چور گھر کے باہر لگے کیمروں کو بھی ماموں بنا گئے، چور گاڑی کو کنکریٹ کے بلاکوں پر کھڑا کر کے رفو چکر ہو گئے اور گاڑی کے مالک کو صبح خبر ہوئی۔