چور شہری کے اعلیٰ نسل کے کبوتر لے اڑے


عمرکوٹ  سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم چور شہری غلام نبی کے اعلیٰ نسل کے “80” پالتو کبوتر لےاڑے ،واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

شیخ محلہ کے غلام نبی شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ میں گذشتہ کئی سالوں سے کبوتر پال رہا ہوں، ویڈیو میں چوروں کو آتے جاتے دیکھاجاسکتاہے لیکن ویڈیو میں تصاویر واضح نہیں ، کبوتر چوروں کے پاؤں کےنشانات مل گے ہیں۔ کبوتر مالک کا کہنا ہے چوری کیےگئے کبوتروں کی مالیت چار لاکھ روپے سے زائد ہے، پولیس کبوتر چوروں کا سراغ لگا کر کبوتر بازیاب کرائے ۔