چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شاہ زین بگٹی کو منا لیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ


اسلام آباد  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ نے شاہ زین بگٹی کو منا لیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہ زین بگٹی نے اپنے تحفظات چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھے، چیئرمین سینیٹ نے شاہ زین بگٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کےبعد آج شاہ زین بگٹی چیئر مین سینیٹ کے ہمراہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔