چین بھارت کے مزید علاقوں پر قابض سیٹلائٹ تصاویر نے بھارت کے ہوش اڑادئیے

بیجنگ (این این آئی)چین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گاؤں پر قابض ہوگیا لیکن بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اڑا کررکھ دیےجس کے بعد بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔سیٹلائیٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں یہ گاں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔چین کی جانب سے بھارت کے گاں آباد

کرنے کے حوالے سے بھارتی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کو آباد کر رہا ہے۔دوسری جانب چین کا موقف ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔