ڈالرمزید سستا ہوگیا


کراچی  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 34 پیسے سستا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمت میں تازہ گراوٹ کے بعد انٹربیٹ میں ڈالر 154 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔

یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 42 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر ، 154.59 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔