لاہور ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو گیا، دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 752.74 پوائنٹس کی بدترین مندی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
دنیانیوز کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی ایک موقع پر انڈیکس 43471.19 پوائنٹس کی سطح کو پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 752.74 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43548.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 1.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 13 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 266 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.