ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ کو فواد چوہدری کا مشورہ

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے میڈیکل کالج میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کو فیلڈ بدلنے کا مشورہ دے ڈالا، ٹویٹ میں لکھا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے بے قرار طلبہ کو چاہئے کہ وہ بائیو ٹیک کا شعبہ اختیار کریں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ 15 سال بعد ڈاکٹرز کا پیشہ ختم ہونا شروع ہو جائے گا، جس کی جگہ بائیو ٹیک لے گا،میڈیسن اور میڈیکل کے دیگر شعبوں کا مستقبل بائیو ٹیک ہی ہے۔

اتوار کو ملک بھر میں منعقدہ ایم ڈی سی اے ٹی 2020 کے لئے 125،000 سے زیادہ خواہش مند امیدواروں نے حصہ لیا،پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نائب صدر بیرسٹر علی رضا نے کہا کہ 138 طلباء جنہوں نے پی ایم سی کو COVID-19 مثبت ہونے کے بارے میں آگاہ کیا وہ 13 دسمبر کو اپنا امتحان دیں گے،انہوں نے کہا کہ پی ایم سی اگلے سات سے دس دن کے اندر ایم ڈی سی اے ٹی کے نتائج کو حتمی شکل دے گی۔