ڈیجیٹل سسٹم سے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت ملے گی: وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد  ادارہ شماریات کی جانب سے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی کوافراط زرکی شرح اورمعاشی اثرات پربریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ افراط زرکومدنظررکھتےہوئے وزیراعظم کے ویژن کے تحت حکومتی فیصلہ سازی کے لیےڈیجیٹل نظام مرتب کیا گیا ہے جس سے قیمتوں کے اعداد وشمارمیسرآئیں گے جس سے بروقت فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم سے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت ملے گی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی میں مددملےگی۔ سسٹم سےضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بھی جانچی جاسکے گی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت کا عنصر نمایاں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کوکوروناکےسماجی اورمعاشی اثرات سےمتعلق سروے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران مزدورکوریلیف دینےپرتوجہ مرکوزرکھی، اللہ تعالیٰ کی مدد اور بر وقت اقدامات سے مشکل صورتحال کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیا ہمارے اقدامات کی معترف ہے۔