ڈیرن سیمی کی نوجوانوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل


پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی لاہور میں سڑک کنارےکرکٹ کھیلنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیرن سیمی لاہور میں اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے جب انہوں نے سڑک کنارے میدان میں لڑکوں کو ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا، انہوں نے گاڑی روکی اور میدان کی جانب چل پڑے۔

انہیں دیکھ کر کرکٹ کھیلتے نوجوان لڑکے خوب جوش میں آئے اور سب اکھٹے ہوگئے ڈیرن سیمی نے ایک لڑکے سے بیٹ پکڑاور پچ پر پہنچ کر باؤلز کی خوب درگت بنائی ایسے میں ایک نوجوان نے انہیں باؤنسر مارنے کی کوشش کی جسے سیمی نے خود ہی نو بال قرار دے کر “فری ہٹ” کا اشارہ بھی دے ڈالا۔