‘کائونٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی ہاشم عاملہ کو بار بار شراب پینے پر مجبور کرتا رہا لیکن ہاشم عاملہ کرکٹر کو منع کرتے رہے’ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا


لندن (ویب ڈیسک) ہاشم آملہ سے متعلق ویسٹ انڈیزکےسابق کرکٹر نے بڑا انکشاف کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے سپورٹس چینل کوانٹرویومیں ویسٹ انڈیزکے سابق کرکٹر ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کوباربارشراب پینے پرمجبورکیا جاتا رہا۔

ٹینوبیسٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی باربارہاشم آملہ کوشراب پینے پرمجبورکرتا رہا۔ہاشم آملہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کرکٹرکومنع کرتے رہے۔

ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہاشم آملہ کوتنگ کرنے والے کرکٹرکوکہا کہ ہاشم آملہ مسلمان ہے اورمسلمان شراب نہیں پیتے تاہم وہ ہاشم آملہ کومجبورکرتا رہا۔

ٹینوبیسٹ نے مزید کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شراب کلچرغالب ہے اورجواس کلچرکا حصہ نہیں بنتا اس کوچانس ملنا اورآگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔