کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نےمیڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے29 مارچ سے 11 اپریل تک سرکاری ونجی میڈیکل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی برائے انسدادکوروناکااجلاس منعقد ہوا جس میں کوروناایس اوپیزکے نفاذکویقینی بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو وبا کی تیسری لہرسے متعلق محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی ۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 29 مارچ سے 11 اپریل تک سرکاری ونجی میڈیکل تعلیمی ادارے بندرہیں گے جبکہ میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پرموجودرہے گا ، ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس اوردیگرامتحانات مقررہ تاریخوں پرہی ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں کھیل،ثقافت اوردیگرسرگرمیوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے فیصلوں عمل یقینی بنا یا جائے۔