کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر مہنگا


کراچی  کاروبار ی ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد ر میں اضافہ دیکھا گیا تاہم سٹاک ایکسچینج سے 567 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 27 پیسے ہوگئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا 159 روپے 50 پیسےمیں فروخت ہوتا رہا۔

دوسری طرف سٹاک ایکس چینج میں 567 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروباری روز کے اختتام پر 100انڈیکس 46ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ہے ۔