کالعدم ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک لیکن طریقہ کار درست نہیں، عمران خان


اسلام آباد وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدرات پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ اور وزیر مذہبی امور کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کالعدم تنظیم پر پابندی برقرار رہے گی اور کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جا رہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا، ناموس رسالت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے، عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔