کراچی میں قتل ہونے والے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کی نمازِ جنازہ ادا، مقدمہ درج


شکارپور: کراچی میں ٹارکٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سندھ بار کونسل کےسیکریٹری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ وکیل کےقتل کامقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے سندھ بارکونسل کےسیکریٹری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، عرفان مہر کی نماز تحصیل گڑھی یاسین میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ورثا،وکلااور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شکارپور:ضلع بار کونسل اور تحصیل بار کونسلز کی جانب سے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک13 میں وکیل کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ مقتول کےبھائی کی مدعیت میں شارع فیصل تھانےمیں درج کیا گیا۔

کراچی: مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، متن میں کہا گیا ہے کہ بھائی کوموٹرسائیکل سوار2ملزمان نے فائرنگ کرکےقتل کیا، بھائی بچوں کواسکول چھوڑنے گیا تھا، بچے چھوڑنے کے بعد گھرکی طرف آتے ہوئے بھائی کو نشانہ بنایا گیا۔