کراچی میں چار ٹک ٹاکرز کو کیوں قتل کیا گیا؟حیران کن وجہ سامنے آگئی


کراچی  چند روز قبل خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ہے،چاروں افراد کو ٹک ٹاک کے باعث ہونے والے جھگڑے پر قتل کیا گیا ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چند روز قبل مسکان نامی ٹک ٹاکر خاتون کوتین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔قتل ہونے والی ٹک ٹاکر مسکان اور سویرا کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، دونوں ٹک ٹاکر خواتین میں جھگڑا چار لوگوں کی موت کی وجہ بنا۔ ٹک ٹاک اسٹار مسکان قاتل رحمان کی دوست تھی، مسکان سے جھگڑے کے بعد رحمان نے سویرا نامی ٹک ٹاکر سے دوستی کرکے ویڈیو بنائی جسے دیکھنے پر مسکان سویرا کے گھر پہنچ گئی۔ دونوں خواتین کے درمیان وہاں جھگڑا ہوا۔جس کی شکایت سویر ا نے ملزم رحمان کو کی،جس کے بعد ملزم رحمان نےمسکان اور اس کے دیگر تین ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے نکلا تھا۔ مقتولہ مسکان کی ملزم رحمان افغانی کے ہمراہ کئی ویڈیوز سامنے آگئیں، رحمان عرف افغانی نے مسکان کے لیے گلشن معمار میں پارٹی کا انتظام کیا تھا، پارٹی میں کئی ٹک ٹاکرز کو دعوت دی گئی تھی۔رحمان افغانی ٹک ٹاکر مسکان کو پیسے بھی دیا کرتا تھا، رحمان رات میں مسکان کو مردوں کے ساتھ گھومنے سے منع کرتا تھا۔