کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی


کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران دوران درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔ بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں دن کے اوقات میں چلنے کا امکان ہے اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔ کراچی میں جمعہ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔