کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،،وزیراعظم


اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،بڑاآدمی چوری کرتا ہے تو پھر پیسہ باہر لے جانا پڑتا ہے،یہاں پیسہ نظرآجاتا ہے،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی۔

رحمتہ اللعالمین ﷺسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کوشش ہے سکالرشپ پروگرام ملک بھرمیں شروع ہو،سکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نبی پاک کی سیرت پوری دنیاکیلئے مشعل راہ ہے،نبی پاک کی تعلیمات پرعمل کرکے فلاحی معاشرے کی بنیادرکھی جاسکتی ہے،مدینہ کی ریاست میں تعلیم وانصاف کوبنیادی اہمیت حاصل رہی،سکالرشپ صرف مسلمان بچوں کیلئے ہی نہیں،سب کیلئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے سکالرشپس پرخرچ کریگی،حکومت 5 سال کے دوران 28 ارب روپے سکالرشپس کی مدمیں دیگی،وفاقی حکومت ساڑھے 3 لاکھ اسکالرشپس دےگی،تمام سکالرشپس شفاف میرٹ کی پالیسی پردیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ کمزورآدمی کتنی بھی چوری کرلے وہ لندن میں فلیٹس نہیں لے سکتا،بڑاآدمی چوری کرتا ہے تو پھر پیسہ باہر لے جانا پڑتا ہے،یہاں پیسہ نظرآجاتا ہے،جب تک طاقتورشخص قانون کے تابع نہیں آئےگاملک ترقی نہیں کرسکتا،تعلیم کے بغیرکوئی قوم اوپر نہیں جا سکتی ،قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے مگر جیتیں گے منی لانڈرنگ کےذریعے ملکی رقوم بیرون ملک منتقل کی جاتی ہیں ۔