کوئنز ٹاﺅن میں بارش کے باعث پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر

لاہور نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاﺅن میں بارش کے باعث آج پاکستان شاہینز کا نیٹ سیشن متاثر ہو گیا جس کے باعث کھلاڑیوں نے صرف جم سیشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاو¿ن میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین ٹی 20 پریکٹس میچ ہوا جس میں پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم اور پاکستان وائٹ کی کپتانی شاداب خان نے کی۔

دوسری جانب اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کوئنز ٹاون میں آئیسولیشن کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جو آج ہی کوئنز ٹاﺅن پہنچے ہیں، امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔