کوئٹہ میں سردی کی لہر میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا ہے جس کے باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا ہے، شدید سردی کے باعث شہریوں نے مختلف چوراہوں پر لکڑیاں جلا لیں جب کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں جاری سردی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ رات سے کراچی میں بھی کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔