کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا،فردوس عاشق اعوان


لاہور رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وزیر علیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مستحقین کیلئے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام راولپنڈی، اسلام آباد سے شروع کیا گیا ہے۔پروگرام کے تحت روزانہ معیاری کھانا مزدور، محنت کش اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار بننا وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں محض کمیشن اور کک بیکس کیلئے منصوبے لگائے گئے۔