کورونا وائرس ، نئی حکمت عملی تیار، ماسک نہ استعمال کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ، ماسک کااستعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1502 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہو گئی ہے ۔

لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور ملتان زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں ،حیدر آباد، گلگت، مظفرآباد ، میرپور، پشاور، کوئٹہ ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ،بہاولپور، ایبٹ آبادمیں حکمت عملی کااطلاق ہوگا۔ ماسک کااستعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، ماسک استعمال نہ کرنیوالے کو 3 ماسک دیئے جائیں گے ۔ ایس او پیز کے تحت ان ڈورشادی کی تقریبات پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ، آوٹ ڈورشادی تقریبات میں ایک ہزارسے زائدافرادکی شرکت پرپابندی ہوگی ،شادی تقریبات میں ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد لازمی ہوگا ۔
ایس او پیز کے مطابق سرکاری اورنجی دفاترمیں 50 فیصدعملہ کام کرے گا، 50 فیصدعملے کوگھرسے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔