کورونا وبا پھر سے بے قابو، 24 گھنٹوں میں 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
33

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 896 ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی اور کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں اس وبا سے اب تک 7ہزار603 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 2122 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن مین سے 246مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد اس سے متاثر جب کہ 2ہزار799 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 2 ہزار 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 اور ایک ہزار 323 اموات ہوئی ہے۔ بلوچستان میں 16 ہزار 699 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 158 جاں بحق ہوئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 177 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 270 ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر مین کورونا مریضوں کی تعداد 5ہزار911 جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہے، گلگت بلتستان میں بھی 4 ہزار 506 مریض اور اب تک 93 اموات ہو چکی ہیں۔