کورونا کے صورتحال تشویشناک ہونے پر وزیراعظم عمرا ن خان نے بھارت کیلئے پیغام جاری کر دیا


اسلام آباد بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال روزبہ روزخراب تر ہو تی جارہی ہے جبکہ آکسیجن کا بھی شدید بحران جاری ہے ، شدید مشکلات میں گھرے ہوئے بھارت کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ کورونا وائر س کی خطر ناک لہر کا سامنا کرنے والی بھارتی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ، بھارت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ، انسانیت کو درپیش اس عالمی وبائی مرض سے مل کر لڑنا ہو گا ۔

یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ساڑھ تین لاکھ کے قریب کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ 2600 سے سے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ، بھارت کیسز میں شدیداضافے کے باعث ملک میں آکسیجن کی شدید شارٹیج کا سامنا بھی کر نا پڑ رہاہے ۔