کپل شرما شو کی واپسی، مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی


ممبئی معروف بھارتی کامیڈی شو کپل شرما شروع مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کی تصدیق کرشنا ابھیشک نے بھی کردی ہے اور کہا کہ واپسی نئے اضافے اور سرپرائز کیساتھ ہوگی ، یادرہے کہ کپل شرما کے گھریلو معاملات کی وجہ سے شو آف ایئرکردیاگیاتھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کرشنا ابھیشک نے بتایا کہ حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیاجائے گا، اس وقت تک تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوپایاتاہم اس دفعہ بہت سی نئی چیزیں ہوں گی ، نیا سیٹ ہوگا اور جلد ہی اچھی خبر ملے گی ۔

یادرہے کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گینی کے ہاں اس سال کے اوائل میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔ کرشنا کاکہناتھاکہ پوری ٹیم اکٹھے بیٹھے جارہی ہے اور فیصلہ کریں گے کہ کیا کیا ہوسکتا ہے لیکن ہم ایک دفعہ پھر واپس آنے پر خوش ہیں۔ یادرہے کہ کپل شرما اور گینی کے ہاں پہلی بچی 2019ءمیں پیداہوئی تھی ۔