کیا آپکو پتا ہے سابق صدر آصف زرداری فلم میں بھی کامیاب اداکاری کر چکے ہیں؟ ویڈیو


کتنے لوگ یہ جانتے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری بچپن میں فلم میں بھی کامیاب اداکاری کر چکے ہیں؟

پاکستان کے گیارہویں صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ماضی میں ایک پاکستانی فلم میں چائلڈ سٹار “ننھے اداکار” کا رول نبھا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ کردار فلم “سالگرہ” میں ادا کیا جو کہ 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔


اس فلم میں سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے وحید مراد کے بچپن کا کردار نبھایا جس میں انہوں نے ڈائیلاگ ڈیلیوری کمال مہارت کے ساتھ ادا کی اور اپنے کردار کا پورا حق ادا کیا۔

اس حوالے سے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم ناشپاتی پرائم کے پروگرام ٹوبی آنیسٹ میں بتایا کہ وہ آصف زرداری کو بہت پہلے سے جانتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ آصف زرداری کو تب سے جانتے ہیں جب سے انہوں نے ایک فلم میں ننھے اداکار کا کردار نبھایا تھا۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے دنیا نیوز کے پروگرام حسب حال کے سابق میزبان آفتاب اقبال بھی 2012 میں اپنے پروگرام میں انکشاف کر چکے ہیں کہ آصف زرداری نے ایک فلم میں اداکاری کی جس پر کامیڈین اور اداکار سہیل احمد نے انتہائی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری کی اداکاری کو خوب سراہا تھا۔