کیا آپ پیسہ کمانا چاہتے ہیں؟ امریکہ کا وہ ٹاؤن جو آپ کو وہاں رہائش رکھنے کے لاکھوں روپے دے گا


جیکسن  امریکی ریاست مسی سپی کے ٹاؤن ناٹشے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں رہائش رکھنے والے لوگوں کو 1600 ڈالر (2 لاکھ 56 ہزار روپے) فراہم کریں گے۔

اس سے قبل ایسی ہی سکیمیں اٹلی کے ایک گاؤں، امریکی ریاست ارکنساس کے ایک علاقے ، اوکلا ہوما کے شہر ٹلسا اور ریاست ورمونٹ میں بھی متعارف کرائی جاچکی ہیں۔

فوربز کے مطابق ریاست مسی سپی میں شروع کیے گئے پروگرام کا نام ’شفٹ ساؤتھ‘ رکھا گیا ہے، اس کیلئے وہ لوگ اہل ہوں گے جو ناٹشے یا اس کے قریب رہائش رکھیں اور وہاں پر کم از کم ڈیڑھ لاکھ ڈالر مالیت کا گھر خریدیں اور وہاں ایک سال تک مستقل طور پر رہیں۔

شہر کے میئر ڈان گبسن کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے وہ ایسی ورکنگ کلاس کو اپنے علاقے میں لانا چاہتے ہیں جو بڑے شہروں کی زندگی سے تنگ ہوچکی ہے۔